دنیا

ایران اور سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر وائٹ ہاؤس اور فرانس کا ردعمل

شیعیت نیوز: وائٹ ہاوس کے ایک ترجمان نے ایران اور سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران-سعودی عرب تعلقات کی بحالی کے حوالے سے رپورٹس سے آگاہ ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ سے نقل کیا ہے کہ ایران، سعودی عرب اور چین کے باضابطہ معاہدے اور سہ فریقی اعلامیہ جاری ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ڈیٹرنس اور کشیدگی میں کمی کی حامل سفارت کاری خطے میں جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کی بنیادیں ہیں۔

مذکورہ معاہدے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں جو یمن میں جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کا باعث بنے۔

واشنگٹن ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے حوالے سے رپورٹس سے آگاہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران ریاض معاہدہ علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک قدم ہے، او آئی سی

دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان آئندہ 2 ماہ کے اندر سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجینڈر نے ایران اور سعودی عرب تعلقات کی بحالی اور سفارت خانوں اور مشنز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تہران اور ریاض کے مشترکہ بیان کے جواب میں کہا۔ پیرس کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کرتا ہے جس کا تناؤ کو کم کرنے اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے پر ٹھوس اثر پڑے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ کل (جمعہ) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں اپنی فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا سے ملاقات کے دوران انہیں اس معاہدے سے آگاہ کیا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے سفارت کاروں نے تعلقات اور انہیں مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فرانس اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فروری میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کے بعد، امیر دریابان علی شمخانی نے پیر 15 مارچ کو چین میں اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ گہرے مذاکرات کا آغاز کیا، جس کا مقصد صدر کے دورے کے معاہدوں پر عمل کرنا تھا، تاکہ آخرکار مسئلہ کو حل کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button