شیعہ عالم دین شیخ حسن عیسیٰ کی بحرین کی جیل میں بھوک ہڑتال کا اعلان

11 مارچ, 2023 11:38

شیعیت نیوز: خبری ذرائع نے منامہ میں عالمی بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس کے موقع پر بحرینی شیعہ عالم دین شیخ حسن عیسیٰ کی بھوک ہڑتال کی اطلاع دی ہے۔

بحرین کے ایک شیعہ عالم دین اور اس ملک کے قید سابق رکن پارلیمنٹ شیخ حسن عیسیٰ نے عالمی بین الپارلیمانی یونین کی کانفرنس کے شرکاء کو اس ملک میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال آگاہ کرنے کے مقصد سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر صیہونی حلقوں کا ردعمل

مرآۃ البحرین نیوز سائٹ کے مطابق بحرینی شیعہ عالم دین شیخ حسن عیسیٰ 9 سال سے جیل میں ہیں اور اپنی پرامن سرگرمیوں اور اصلاحات، انصاف، جمہوریت اور آزادی کے مطالبات کی وجہ سے انہیں آل خلیفہ کے کارندوں کی جانب سے مختلف قسم کے تشدد اور ایذا رسانی کا سامنا ہے۔

شیعہ عالم دین شیخ حسن عیسیٰ کی بھوک ہڑتال منامہ میں یونین آف ورلڈ کونسل کی 146ویں جنرل اسمبلی کے آغاز سے ایک روز قبل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے بلند و بالا دعوؤں اور وعدوں کے باوجود ابھی تک سیلاب متاثرہ مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا، علامہ مقصود ڈومکی

یہ جنرل اسمبلی 11 مارچ سے 15 مارچ تک منامہ میں منعقد ہونے والی ہے۔ اس کانفرنس میں 179 ممالک کے دو ہزار ارکان پارلیمنٹ اور بین الاقوامی مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔

بحرین کی تاریخ کے سب سے بڑے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ شیخ علی سلمان بھی بحرینی حکومت کی جیل میں ہیں۔

بحرین کے دیگر بہت سے نمائندوں اور رکن پارلیمنٹ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور شہریت سے محروم کردیا گیا اور بحرین سے باہر جلاوطن کر دیا گیا۔

6:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top