دنیا

جرمنی: ہیمبرگ میں فائرنگ سے کم از کم 6 افراد ہلاک و متعدد زخمی

شیعیت نیوز: ہیمبرگ میں عیسائیوں کی ایک عبادت گاہ (چرچ) کے اندر ہوئی فائرنگ میں کم از کم 6 افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیمبرگ شہر میں Jehovah’s Witnesses یا شاہدان یہوہ گروہ کی ایک عبادت گاہ (چرچ) کے اندر یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے بھی کئی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ جرمن پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت شہر کے آلسترڈورف علاقے میں وسیع آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے پیش آیا جس میں شاہدان یہوہ نامی عیسائی گروہ کے ایک مذہبی مقام کے اندر ایک شخص نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ بیلد نامی جرمن اخبار نے زخمیوں کی تعداد پچیس بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کا تنازع ایک عالمی جنگ ہے اور یہ جلد ختم نہیں ہوگا، رہنما پوپ فرانسس

عبادتگاہ کے قریب کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی کہ وہ چرچ کے قریب نہ جائیں۔

واضح رہے کہ جرمنی کے اس طرح سے فائرنگ کے واقعات شاذو نادر ہی رونما ہوتے ہیں تاہم گزشتہ دس دنوں کے دوران یہ ملک میں رونما والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ملک کے ایک مغربی علاقے برامش میں اک اسکول کے پاس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں دو چھوٹے طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی ٹیلی ویژن چیلنل سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق فضا میں دونوں طیاروں کے ٹکرانے کے بعد ان کا ملبہ ونٹر ہیون کے علاقے کے دریا میں گر گیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کی شناخت ہو گئی ہے۔ طیاروں کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

امریکہ میں چھوٹے طیاروں کے سقوط کر جانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button