مشرق وسطی

ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مادی تعلقات سے بڑھ کر ہیں، شامی صدر بشار اسد

شیعیت نیوز: ہمارے لئے ایران کی مدد و حمایت مادی مدد سے بڑھ کر ہے، یہ بات شام کے صدر بشار اسد نے کہی ہے۔

جمعرات کی شب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے اور انہوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد ملک کے صدر بشار اسد سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر شامی صدر نے ایران کے وزیر خارجہ سے کہا کہ آپ کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے ایران کی شام کے لئے حمادیت و مادی مدد تک محدود نہیں بلکہ اُس میں بڑے مضبوط معنوی پہلو بھی پائے جاتے ہیں جو قابل قدر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے جمعہ کے روز سے سروس شروع کر دیا، وزارت ٹرانسپورٹ

ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں زلزلے کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے شامی صدر کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور تہران و دمشق تعلقات کے حد اکثر فروغ، امریکہ اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کی جانب سے شام کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے بین الاقوامی امداد کے حصول اور اس کی ترسیل پر زور دیا۔

انہوں نے عرب ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات میں مثبت تبدیلیوں کو اسلامی یکجہتی کے تناظر میں حقیقت پسندانہ اور اہم قرار دیا۔

امیر عبد اللہیان نے اسی طرح شام پر غاصب صیہونی حکومت کے پے در پے حملوں کی بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ زلزلے کے بعد بھی صیہونیوں کے حملے اس کی وحشی غیر انسانی اور جارحیت پر مبنی ماہیت کا ثبوت ہیں اور یہ اس کی ناکامی و سرگردانی کی حکایت کرتے ہیں۔

اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے بھی زلزلے کے بعد قائد انقلاب اسلامی اور صدر ایران کی جانب سے اظہار ہمدردی اور ایرانی حکومت و عوام کی انسان دوستانہ امداد کی فوری ترسیل کی قدردانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button