دنیا

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا اجلاس ایران کے خلاف قرارداد پیش کیے بغیر ختم

شیعیت نیوز: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا ایران سے متعلق اجلاس کل شام (بدھ) ایران کے خلاف قرارداد پیش کیے بغیر ختم ہوگیا۔

آئی اے ای اے کے اس اجلاس میں بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے پر امن جوہری مسئلے پر واویلا کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود نہ فقط ایران کے خلاف کوئی قرار داد پیش نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے دورہ ایران اور ان کی جانب سے ہونے والے سمجھوتے پر رضا مندی کے اظہار نے ایجنسی اور بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کو ایران کے خلاف ایک حربے کے طور پر استعمال کرنے کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابط محدود کرنے کا خیرمقدم

یاد رہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے پیر کو بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک سمجھوتہ ہوگیا ہے جس سے ایجنسی کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ نگرانی اور فیکٹ فائنڈنگ کےعمل کو جاری رکھ سکے گی۔

انھوں نے کہا کہ وہ ایران کی جانب سے دی گئی اس ضمانت کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں ایران نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ فیکٹ فائنڈنگ کی سرگرمیوں کو زیادہ انجام دینے کے لئے تیار ہے۔

رافائل گروسی نے کہا کہ دونوں ہی فریق اس بات کو درک کرتے ہیں کہ مثبت تعاون ایجنسی کے رکن ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کے لئے راستہ ہموار کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے اور این پی ٹی کے دائرے میں ایران کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل کئے جانے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کردی جائے گی۔

ایران نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے اور یورپی ملکوں کی وعدہ خلافیوں اور معاہدے کے مطابق عمل نہ کئے جانے کے بعد جوابی اقدام کے طور پر بعض اقدامات انجام دیئے تاکہ معاہدے پر عمل درآمد کے تعلق سے توازن برقرار ہوسکے۔

ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ مقابل فریقوں کی جانب سے معاہدے کی مکمل پابندی کی صورت میں اس کے جوابی اقدامات واپس لئے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button