شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ملک دشمن 6 تکفیری دہشتگرد ہلاک
شیعیت نیوز: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ملک دشمن 6 تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دتہ خیل کے علاقہ عام میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فورٹ منرو، آئی ایس او ملتان کی جانب سے سفیران نور تعلیمی تفریحی ٹور کا اہتمام
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔







