سعودی عرب کے القطیف کے علاقے ایک اور نوجوان حیدر ناصر آل تحیفہ کو پھانسی کی سزا
شیعیت نیوز: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ القطیف کے علاقے ایک اور نوجوان حیدر ناصر آل تحیفہ کی پھانسی کی سزا پر گزشتہ رات عمل درآمد کر دیا گیا۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ القطیف کے علاقے کے ایک اور نوجوان حیدر ناصر آل تحیفہ کی سزائے موت پر گزشتہ رات عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم رہنما سینیٹر رضا ربانی نے علامہ راجہ ناصرعباس کی پی ٹی آئی حمایت پر مہر تصدیق ثبت کردی
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حیدر ناصر آل تحیفہ پر ایک دہشت گرد گروپ میں شمولیت کا الزام لگایا تھا جس کا مقصد بد امنی اور عدم استحکام پیدا کرنا اور سیکورٹی فورسز کو ہلاک کرنا ہے۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے آل تحیفہ پر تخریب کاری، افراتفری پھیلانے کے علاوہ سیکورٹی فورسز پر فائرنگ اور سیکورٹی گاڑیوں پر کاک ٹیل بم پھینکنے کے الزام میں بھی مجرم قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ نوجوان حیدر ناصر آل تحیفہ جو قطیف کا رہنے والا تھا، کو 2017 میں قطیف کی الہدلة چیک پوسٹ سے گرفتار کر کے ریاض کی مباحث جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بغضِ اہل بیتؑ سے سرشار ناصبی وتکفیری پاکستانیوں نے قومی ہیروشعیب اختر کوبھی مجبور کردیا
قطیف کے اس شہری کی سزائے موت پر پانچ سال کی قید کے بعد گزشتہ رات عمل درآمد کیا گیا۔
سعودی عرب میں ہونے والی پھانسیوں پر یورپی ممالک اور اداروں کی ڈرامائی خاموشی سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب کے پیٹرو ڈالر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں بازی لے گیا ہے۔







