پی ڈی ایم رہنما سینیٹر رضا ربانی نے علامہ راجہ ناصرعباس کی پی ٹی آئی حمایت پر مہر تصدیق ثبت کردی
شیعیت نیوز:سابق چیئرمین سینیٹ، پی ڈی ایم رہنما سینیٹر رضا ربانی نےچیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے موقف پر مہر تصدیق ثبت کردی۔
تفصیلات کے سابق چیئرمین سینیٹ اور موجودہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پاکستان کو ایسا کردار ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ قومی مفادات کے خلاف ہو، بتایا جائے کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟ روزنامہ ایکسپریس میں شائع اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرنے پر آئی ایم ایف کی طرف سے پاوٴں کھینچنا اور چین کے سوا دوست ممالک کی ہچکچاہٹ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو ایسا کردار ادا کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ قومی اور اسٹریٹجک مفادات کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بغضِ اہل بیتؑ سے سرشار ناصبی وتکفیری پاکستانیوں نے قومی ہیروشعیب اختر کوبھی مجبور کردیا
انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباوٴ میں ہیں؟ چین کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات خطرے میں ہیں یا ہمیں خطے میں ایسا کردار ادا کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے جو سامراجی طاقت کی فوجی موجودگی کو آسان بنائے گا؟
کیاآپ اب بھی علامہ راجہ ناصر عباس کی بصیرت کا اعتراف نہیں کریں گے، آپ ایسے مدعے پر تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جس کی ضرورت رضا ربانی کے اس بیان کے بعد اور بھی واضح ہو جاتی ہے اگرچہ یہ وہ حقائق ہیں جنہیں ہر صورت خفیہ رکھنے کی کوششں کی جا رہی ہیں، بلوچستان میں ڈرون اڈے دینے کی سرگوشیاں، وہاں کی ساری سیاست قیادت کا پیپلز پارٹی سے مل جانا، وزیر خارجہ کے امریکا کے سینکڑوں دورے کرنا، دو روز کے دورے ہفتے ہفتے بھر طویل کرنا، امریکی سازش کے ذریعے ہونے والی رژیم چینج اور ملک کو دیوالیہ کرنا، یہ سب یوں ہی نہیں ۔







