ایم ڈبلیوایم اور پاکستان عوامی تحریک کے تحت کمرتوڑمہنگائی کےخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد
انہوں نے حکومت کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ اس ظالم حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے کے قابل بھی نہیں رھے

شیعیت نیوز: پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین نے کمر توڑ مہنگائی کے خلاف مشترکہ طور پر پرامن احتجاجی ریلی نکالی ریلی جو مدینہ چوک دیپال پور سے نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر تصدق حسین اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما سید انوار زیدی نے کی ۔
یہ بھی پڑھیں: مقروض ملک کے حکمرانوں کےپروٹوکول اور عیاشی میں کمی آنے کی بجائے اضافہ نظر آرہا ہے،علامہ مقصودڈومکی
ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سٹی پریس کلب پہنچی ،جہاں مقررین نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سےخطاب کرتے ھوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے عوام پریشان حال ہے اور حکومت بیرونی قرضوں کے حصول کے لیے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے آٹا ،چینی، گھی ، پٹرول بجلی، گیس انتہائی مہنگی کر دی گئی ہے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابا ( شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی)کی شہادت سے صرف ان کی اولاد نہیں بلکہ پوری ملت یتیم ہوگئی،سیدہ زہرا نقوی
انہوں نے حکومت کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ اس ظالم حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے کے قابل بھی نہیں رھے غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ھو گئی ہے اور حکمران طبقہ صرف عوام کو طفل تسلیاں دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔