اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ کیخلاف ڈٹ کر ایران جراتمندانہ کردار ادا کر رہا ہے، مولانا عبدالمالک کی ایرانی علماءسے گفتگو

انہوں نے کہا کہ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ میں اہلسنت مکاتب فکر حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی کے علیحدہ شعبہ جات بھی قائم ہیں۔

شیعیت نیوز:  اتحاد تنظیمات مدارس کے نمائندہ وفد نے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے سربراہ آیت اللہ ڈاکٹر علی عباسی سے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علمی تعاون اور اتحاد امت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی، رابطة المدارس الاسلامیہ کے سربراہ مولانا عبدالمالک، وفاق المدارس سلفیہ کے مدیر امتحانات مولانا حافظ اعجاز الحق مدنی، وفاق المدارس العربیہ کے مولانا خرم یوسف اور دیگر بھی شامل تھے۔ ملاقات میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پاکستان میں نمائندہ آیت اللہ محسن تہرانی اور مولانا انیس الحسنین خان بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملتان پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد

مولانا محمد افضل حیدری نے اتحاد تنظیمات مدارس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام دین اسلام سے محبت رکھتے ہیں، تمام اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضا موجود ہے، حکومت کیساتھ معاملات میں اتحاد تنظیمات مدارس نے اہم کردار ادا کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی عباسی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے قیام کے بعد حوزہ علمیہ قم کے شعبہ بین الاقوامی امور کے طور پر جامعہ المصطفیٰ العالمیہ قائم کی گئی جس میں غیر ایرانی طلبا زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 130 ممالک کے طلبہ پڑھ رہے ہیں، اس ادارے کے مختلف ممالک کی 200 یونیورسٹیوں کیساتھ مفاہمتی معاہدے موجود ہیں۔ 150 شعبہ جات میں بی اے سے پی ایچ ڈی کی تعلیم دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ نصاب تعلیم اور متنازعہ ترمیمی بل ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی فرقہ وارانہ سوچ کا عکاس ہے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ میں اہلسنت مکاتب فکر حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی کے علیحدہ شعبہ جات بھی قائم ہیں۔ جہاں اہلسنت طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ مولانا عبدالمالک نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکہ کیخلاف ڈٹ کر ایران جراتمندانہ کردار ادا کر رہا ہے، اسلامی جمہوریہ کی مضبوطی کیلئے امت مسلمہ دعا گو ہے۔ انہوں نے اپنے دورہ ایران اور بانی جماعت اسلامی مولانا مودودی کی بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کی حمایت بارے بھی ایرانی مہمان کو آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button