ملک دشمن دہشت گردوں کا حملہ، بلوچستان کانسٹیبلری کے4 اہلکار شہید، متعدد زخمی
شیعیت نیوز: نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر حملہ کیا ہے۔ جس میں 4 اہلکار شہید، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کنبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کا ٹرک گزر رہا تھا۔ جس کے قریب دھماکہ ہوا اور ٹرک الٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کے کانوائےپر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ، ایک اہلکار شہید، 8 زخمی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد جانبحق جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار سبی میلہ میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے بعد واپس کوئٹہ آ رہے تھے۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سول ہسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔ بعض ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ خودکش حملہ تھا۔ تاہم حکومت نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔







