یمن

یمن: صوبے المہرہ میں برطانوی اور امریکیوں کی موجودگی کی مذمت

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے صوبے المہرہ میں امریکی، برطانوی اور سعودی فوجیوں کی موجودگی کو کھلی جارحیت اور یمن کے قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر براڈ کوپر اور یمن میں امریکی سفیر اسٹیفن فاگین نے عمان کی سرحد سے ملنے والے یمنی صوبے المہرہ کا دورہ کیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صنعا میں یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور کابینہ کے اراکین نے اس دورے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صوبے المہرہ سمیت کسی بھی یمنی صوبے میں امریکی، برطانوی اور سعودی فوجیوں کی موجودگی کھلی جارحیت اور یمن کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے جس سے یمن میں امن کی برقراری میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ علاقائی و بین الاقوامی استحکام مزید متاثر ہو گا۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے غاصب و جارح ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پروپیگنڈے سے نہیں بلکہ اپنے عملی اقدامات سے اس بات کو ثابت کریں کہ وہ یمن میں امن برقرار کرنا چاہتے ہیں اور وہ یمنی علاقوں پر قبضہ جاری رکھنا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں زلزلہ کے باوجود امریکہ تیل کی لوٹ مار میں مصروف

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے صوبے المہرہ اور حضرموت میں اپنے فوجی اڈے قائم کئے ہیں ۔

اس اعلان کے بعد صنعا کی پارلیمنٹ نے امریکہ کے اس اقدام کو یمنی قومی یکجہتی اور قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت خبردار کیا اور یمن کے تمام عوامی گروہوں سے اپیل کی کہ امریکہ کے اس قسم کے اقدامات کو کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے بھرپور مقابلہ کریں۔

یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت سے یمنی عوام کے لئے پیدا ہونے والے سخت ترین مسائل و مشکلات کے ساتھ ساتھ اور اس ملک کے جاری مکمل محاصرے سے یمن اس وقت نہ صرف انسانی المیئے سے دوچار ہے بلکہ امریکہ اور برطانیہ کے یمن کی معیشت کے خلاف عمل میں لائے جانے والے اقدامات سے جو مسلسل جاری بھی ہیں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں ۔ جبکہ یہ تمام اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف وروی بھی شمار ہوتے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ کی حمایت اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض ملکوں کے ساتھ اتحاد تشکیل دے کر یمن کو دو ہزار پندرہ سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے اور یمنی عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے کے لئے اس ملک کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button