دنیا

وسطی افریقہ میں مغربی مداخلت کے خلاف مظاہرے

شیعیت نیوز: وسطی افریقہ کے سینکڑوں شہریوں نے اس ملک کے معاملات میں مغربی مداخلت کے خلاف احتجاج کیا۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ملک کے دارالحکومت بانگی میں سینکڑوں وسطی افریقی شہریوں نے مغربی ممالک کی طرف سے روس کے ساتھ تعاون بند کرنے کی درخواست پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی سب سے بڑی ترجیح لبنان کی نجات اور عوام کے دکھ درد کو کم کرنا ہے، شیخ نبیل

اس رپورٹ کے مطابق مغربی مداخلت کے خلاف مظاہرین نے روسی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر روس کی حمایت میں الفاظ تحریر تھے۔

وسطی افریقہ میں ماسکو کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے ہیں جب کہ اس افریقی ملک میں روسی ہاؤس آف کلچر (روسی ہاؤس) کے ڈائریکٹر جنرل پر قاتلانہ حملے نے رواں برس دسمبر میں سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔

روسی میڈیا نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد پر مشتمل ایک پیکج وسطی افریقہ کے دارالحکومت بانگی میں روسی ہاؤس آف کلچر کے ڈائریکٹر جنرل کو بھیجا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یوم شجر کاری کی مناسبت سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے دفتر کے صحن میں پودے لگائے

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اس نے ایسی تصاویر حاصل کی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ روسی ہاؤس آف کلچر کے ڈائریکٹر کو بھیجے گئے پوسٹل پیکیج پر ’’تمام فرانسیسیوں کی جانب سے اور روسیوں کو افریقہ چھوڑنے کی درخواست‘‘ کے الفاظ لکھے گئے تھے۔

فرانس کی وزیر خارجہ ’’کیتھرین کولونا‘‘ نے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس روسی سفارت کار کے زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے پیرس کی جانب سے اس پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے الزام کو مسترد کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button