دنیا

جوہری مذاکرات کو دیگر مسائل سے الگ کیا جانا چاہیے، الکساندر لانگلویس

شیعیت نیوز: امریکی خارجہ پالیسی کے امور کے لیے ایک تجزیہ کار الکساندر لانگلویس نے بائیڈن انتظامیہ کی پابندیوں کی پالیسی کے تسلسل کو جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات سے متصادم سمجھتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کیلیے تمام فریقین کو ان مذاکرات کو دوسرے مسائل سے الگ کرنا چاہیے۔

یہ بات الکساندر لانگلویس (Alexander J. Langlois) نے نیویارک میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ اور جوہری معاہدے کے مذاکرات کے شامل تمام ممالک کو میرا مشورہ یہ ہے کہ وہ مذاکرات کو دیگر تمام مسائل سے الگ کریں۔

امریکی خارجہ پالیسی کے اس تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ کے اندر سیاسی دباؤوں سے جوہری معاہدے میں بائیڈن حکومت کی جوہری معاہدے میں بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

الکساندر لانگلویس نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جوہری معاہدے میں واپسی کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھائیں، تاکہ مستقبل میں کسی بھی امریکی حکومت کو سیاسی مسائل اور رکاوٹوں سے دوچار کرے اور یہ یقیناً تہران کے لیے ایک اہم مسئلہ تھا۔ یقینا بائیڈن انتظامیہ نے گھریلو حالات کے خوف کی وجہ سے 2021 کے اوائل میں جوہری معاہدے میں دوبارہ داخل ہونے کا موقع کھو دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی میڈیا میں رمضان المبارک کی نمازوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی

دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک میں ایک مکان میں لگی آگ نے دو بچوں سمیت پانچ افراد کی جان لے لی۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق نیویارک کے اسپرنگ ویلی علاقے کی ایک دو منزلہ عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاعات کے مطابق آگ بڑی تیزی سے پوری گھر میں پھیل گئی اور مکان کے اندر سے دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آگ کی لپیٹ میں دو مکان آئے جو ایک دو منزلہ عمارت میں واقع تھے۔

راک لینڈ کاؤنٹی کے فائر کوآرڈینیٹر کرس کیئر کے مطابق آگ سے بچنے کے لئے ایک شخص نے عمارت کی دوسری منزل سے نیچے چھلانگ بھی لگائی۔ فائر فائٹرس آگ پر قابو پانے میں کامیاب تو ہوگئے مگر وہ مکان میں موجود پانچ زندگیوں کو بچانے میں ناکام رہے۔

لقمہ اجل بننے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ زندہ بچ جانے والے پانچ افراد کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے اور ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

آگ بجھانے کے عمل کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button