سعودی میڈیا میں رمضان المبارک کی نمازوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی
شیعیت نیوز: سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے اطلاع دی کہ میڈیا میں رمضان المبارک کی نمازوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی امور کے وزیر عبداللطیف آل الشیخ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر 10 نکاتی حکم جاری کیا ہے۔
اس حکم کے مطابق نماز کے دوران امام اور نمازیوں کی ویڈیو بنانا اور نشریات براہ راست میڈیا میں نشر کرنا منع ہے۔
اسی طرح سعودی حکومت نے مساجد کے ذمہ داران کے لئے بھی حکم جاری کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار وغیرہ کے لئے رقوم جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، صرف امام مسجد اور موذن کو حق کا بھی حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کورونا کے سبب سعودی عرب نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور حج کے ایام پر پابندیاں عائد کی تھیں جنہیں گزشتہ سال سے بتدریج ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امتِ اسلامیہ کو کسی بھی قسم کے اختلاف اور تفرقہ سے اجتناب کرنا چاہئے، آیت اللہ کریمی جہرمی
دوسری جانب صیہونی حکومت کی مواصلاتی کمپنی پارٹنر نے اطلاع دی ہے کہ اس نے ایم بی سی (MBC) گروپ سے تعلق رکھنے والے سعودی پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
صیہونی مواصلاتی کمپنی پارٹنر نے بتایا ہے کہ اس نے سعودی ’’شاہد‘‘ پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو کہ ایم بی سی گروپ کا ’’ویڈیو آن ڈیمانڈ‘‘ سروس کے لیے سب سے بڑا عرب پلیٹ فارم ہے۔
یہ معاہدہ صیہونی حکومت کو ’’شاہد‘‘ کے آیٹم نشر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
العربیہ-21 کے مطابق مارکر اخبار نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ معاہدہ ابراہم معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے جس کے ذریعے بعض عرب ممالک نے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کیے تھے۔
یہ معاہدہ پارٹنر کے صارفین کو ایسے پیکجز خریدنے کی اجازت دیتا ہے جس میں موبائل سروس سبسکرپشنز اور شاہد پروگرام شامل ہیں۔
اس اخبار کے مطابق، عرب دنیا میں پارٹنر کے صارفین جو کریڈٹ کارڈ استعمال کیے بغیر اس کی خدمات کو سبسکرائب کرتے ہیں، وہ بینک اکاؤنٹ سے فکسڈ ٹرانسفر آرڈر کے ساتھ "شاہد” کے آیٹم دیکھ سکتے ہیں۔
شاہد پلیٹ فارم ایم بی سی چینل گروپ میں نشر ہونے والی تمام فلموں، سیریز اور پروگراموں سے بھرا ہوا ہے۔







