امام حسینؑ اور اہل بیت اطہارؑ کا دل جب بھی پیمبر ﷺ کی طرف بےقرار ہوتا تھا توچہرہ اقدس حضرت علی اکبرؑ کی طرف نگاہ کرتے تھے،آیت اللہ خامنہ ای
شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای ارشاد فرماتے ہیں کہ خدا نے امام حسین علیہ السلام کو (فرزند کی صورت میں) حضرت علی اکبرعلیہ السلام عطا کئے اور جب یہ فرزند بڑے ہوجاتے ہیں تو امام علیہ السلام دیکھتے ہیں کہ (علی اکبر علیہ السلام ) کا چہرہ بالکل پیغمبر ﷺ کا چہرہ، وہی شکل و صورت جس سے امام علیہ السلام بےحد عقیدت اور عشق رکھتے تھے اور یہ جوان بالکل اپنے جد کی شبیہ ہوچکے ہیں-
یہ بھی پڑھیں: سفیرانقلاب، بانی آئی ایس اوشہید ڈاکٹر نقوی ؒ کی برسی کی تقریبات کا آغاز
آواز پیغمبرﷺ جیسی، کلام کرتے ہیں تو پیغمبر ﷺ کی طرح، اخلاق پیمبر ﷺ کی مانند، وہی بزرگواری، وہی کرم اور وہی شرف اور پھر امام فرماتے ہیں :جب بھی ہمارا دل پیمبر ﷺ کی طرف بےقرار ہوتا تھا تو ہم اس جوان کی طرف نگاہ کرتے تھے”۔







