سفیرانقلاب، بانی آئی ایس اوشہید ڈاکٹر نقوی ؒ کی برسی کی تقریبات کا آغاز
شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 28ویں برسی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ برسی کی دو روزہ تقریبات کا آغاز لاہور میں رائیونڈ روڈ پر شہید کے مزار علی رضا آباد میں ہوا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن کی جانب سے امامیہ سکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور ان کے با وفا ساتھی تقی حیدر کے مزار پر سلامی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت علی اکبر ع والد گرامی کے ساتھ دین اسلام کی سربلندی کے لئے مصروف عمل رہے، علامہ راجہ ناصر
سکاوٹس نے ڈپٹی امامیہ چیف سکاوٹ علی زین کی قیادت میں مزار پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ سکاوٹس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی امامیہ چیف سکاوٹ علی زین کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے ملت جعفریہ کے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو ایک خوبصورت لڑی میں پرو دیا۔ شہید ڈاکٹر کا یہ کام پوری ملت جعفریہ کیلئے احسان عظیم ہے کہ آج پوری ملت کے جوان، ان کا تعلق خواہ کسی بھی صوبے یا شہر سے ہو، وہ آئی ایس او کی شکل میں متحد ہیں۔







