مقبوضہ فلسطین

الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ایک یہودی آباد کار زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع ہجائی یہودی بستی کے قریب ہفتے کی صبح فائرنگ کے حملے میں ایک صہیونی آباد کار زخمی ہوگیا۔

عبرانی میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد یہودی آباد کار کی گاڑی کو روڈ نمبر 60 پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں آباد کار شدید زخمی ہوگیا۔

حملہ کرنے والے فلسطینی مزاحمت کار بہ حفاظت جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

گذشتہ اتوار کو نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں ایک فلسطینی کی طرف سے کیے گئے فائرنگ کے حملے میں دو آباد کار ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ قابض فوج کی جانب سے پرانے شہر میں قتل عام کے چند دن بعد پیش آیا جس میں 11 فلسطینی مارے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 24 فروری سے 2 مارچ تک کی مزاحمتی کارروائیوں میں 3 آباد کار ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا دعوی بالکل جھوٹ ہے، معمرالاریانی

دوسری جانب جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے جنوب مشرقی غزہ کے علاقے میں کوڑے کرکٹ کے ایک ڈھیر میں لگی آگ بجھانے والے فائربریگیڈ کے عملے پر فائرنگ کی۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اپنی فوجی گاڑیوں کے اندربیٹھے اسرائیلی فوجیوں نےجنوب مشرقی غزہ میں حجر الدیک کے مقام پر فلسطینی فائربریگیڈ کے کارکنوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ کوڑے ڈھیر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کررہے تھے۔

غزہ میونسپلٹی کے مطابق کوڑےکے ڈھیر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ البتہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے بعد فلسطینی کارکنوں کو اس جگہ سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

میونسپلٹی کو ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ دستیاب صلاحیتوں کے مطابق تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے لئے کام کر رہا ہےاور یہ خدشہ ہے کہ آگ کوڑے کےڈھیرکے تمام حصوں تک پہنچ جائے گی۔ اس سے ماحولیات مشکلات پیدا ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button