یمن

ایران سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا دعوی بالکل جھوٹ ہے، معمرالاریانی

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے نائب وزیر اطلاعات معمرالاریانی نے ایران سے اسلحہ اسمگل کئے جانے کے بارے میں یمن کی ریاستی کونسل کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے نائـب وزیر اطلاعات معمرالاریانی نے برطانوی بحریہ کی جانب سے ایران سے ہتھیاروں کو اسمگل کئے جانے کے بارے میں کئے جانے والے جھوٹے دعوے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات سے مقابل فریق کے گریز کے عمل سے توجہ ہٹانے اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے اس قسم کے بے بنیاد دعوے کئے جا رہے ہیں اور ان دعووں میں کوئی سچائی نہیں پائی جاتی۔

معمرالاریانی نے کہا کہ بحیرہ اسود میں یمن کے سواحل پر برطانوی بحریہ کے اہلکاروں کی موجودگی خود غیر قانونی ہے اور انھیں اس قسم کے جھوٹے دعوے کرنے سے بچنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کی تازہ جارحیت، شام کے ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بھی یکم مارچ کو ایک بیان میں برطانوی بحریہ کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ برطانیہ، سعودی اتحاد میں شامل جارح ملکوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی بنا پر یمنی عوام کے خلاف ارتکاب کئے جانے والے وحشیانہ جرائم میں شریک ملک سمجھاجاتا ہے۔ ا

نھوں نے کہا کہ برطانیہ کو امن کی ہمیشہ حمایمت کرنے والے ملک ایران کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

دوسری جانب یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوری اور فروری 2023 کے مہینوں میں شدا سرحدی علاقے میں آل سعود کے حملوں میں 149 یمنی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ چینل نے یمنی اسپتال ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس سال جنوری میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد 83 اور فروری میں 62 افراد تک پہنچ گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق فروری کے آخری دن صعدہ میں سعودی دشمن کی فوج کی فائرنگ سے تین افراد شہید اور ایک شخص زخمی ہوا اور اس طرح شہداء اور زخمیوں کی تعداد 149 ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button