مشرق وسطی

صیہونی فوج کی تازہ جارحیت، شام کے ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا

شیعیت نیوز: صیہونی فوجیوں نے شام کے ایک فوجی مرکز پر گولہ باری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ شام کے جنوبی صوبے قنیطرہ کے بئر عجم قصبے میں کیا گیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شام کے اس فوجی مرکز پر اپنے مرکاوا ٹینک کے ذریعے تین گولے داغے۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب شام کے چند فوجی اہلکار الزراعہ نامی اڈے کی جانب جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود پر تنقید پر سعودی مبلغ اور مفکر عماد المبیض کی جان کو خطرہ

گذشتہ روز بھی صیہونی جنگی طیاروں نے شامی فضائی حدود میں، ایسی پرچیاں چھوڑی تھیں، جن میں لکھا تھا کہ تل الحارہ اڈے میں حزب اللہ کی موجودگی کو، ان کے بقول برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

شام میں دہشت گردوں کے ذریعے بحران پیدا کئے جانے کے بعد سے غاصب صیہونی حکومت دہشت گردوں کی مدد کرنے کے لئے اکثر وبیشتر شام کے مختلف علاقوں پر جارحیت کا ارتکاب کرتی ہے ۔ تاہم بیشتر مواقع پر شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے صیہونی حکومت کے ہوائی حملوں کو ناکام بھی بنایا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button