اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کا اتحاد کسی سیاسی فائدے کیلئےنہیں بلکہ ملک وملت کے وسیع تر مفادکیلئے ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

موجودہ حکومت جس طرح عوام کش معاشی پالیسیوں کی راہ پر گامزن ہے اور ملک کو مسلسل سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے، آئندہ عام انتخابات میں صرف تحریک انصاف کو ووٹ پڑیں گے

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پوری طاقت سے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں الیکشنز کی تاریخ دینا خوش آئند بات ہے جس کا پوری پاکستانی قوم سمیت بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3 مارچ2013، کراچی کی تاریخ کا المناک ترین دن، جب عباس ٹاؤن کو شام اور بیروت بنادیا گیا

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس طرح عوام کش معاشی پالیسیوں کی راہ پر گامزن ہے اور ملک کو مسلسل سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے، آئندہ عام انتخابات میں صرف تحریک انصاف کو ووٹ پڑیں گے، اس وقت عوامی بیانیے کی صحیح معنوں میں ترجمانی پاکستان تحریک انصاف کر رہی ہے، چور دروازے سے اقتدار کے ایوانوں میں گھس بیٹھنے والے حکمرانوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔ تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیل بھرو تحریک کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہے جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام تحفظ حقوق تشیع کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، ملک اقرار حسین علوی

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں تمام مسائل پر بات ہوئی ہے، مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کا اتحاد کسی سیاسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ ملک وملت کے وسیع تر مفادات کے لیے ہے جس میں آئین و قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کی فراہمی اور غریب عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا اولین ترجیح اور بنیادی مقصد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button