اہم ترین خبریںپاکستان

قائد اعظم یونیورسٹین کوشرپسندوں سے آزاد کروانےکےبجائے مادر علمی کو بند کرنا علم دشمن عناصرکے مذموم عزائم کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہوگا ،عارف الجانی

یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے طلبہ یونینز پر پابندی عائدکی تاکہ طلبہ کو لسانی اور علاقائی سطح پر تقسیم کیا جا سکے

شیعیت نیوز: مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان عارف علی الجانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادمیں منظم منصوبہ بندی کے تحت کئی سالوں سے تعلیم دشمن عناصر یونیورسٹی پر قابض ہیں وہ آزادانہ نشے اور دیگر غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیاں کروا رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے طلبہ یونینز پر پابندی عائدکی تاکہ طلبہ کو لسانی اور علاقائی سطح پر تقسیم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ولادیمیر پوٹن نے برائنسک کے علاقے میں ہونے والے واقعات کو دہشت گردانہ حملہ قرار دے دیا

عارف الجانی نے مزید کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کو ان شرپسندوں اور منشیات فروشوں سے آزاد کرنے کے بجائے مادر علمی کو بند کرنا علم دشمن عناصرکے مذموم عزائم کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button