مقبوضہ فلسطین

فلسطینی جوانوں کی ایک دن میں 61 کارروائیاں

شیعیت نیوز: فلسطینی نوجوانوں نے غرب اردن میں صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں کے خلاف ایک دن میں 61 کارروائیاں کیں۔

شہاب نیوز کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں فلسطین کی تحریک مزاحمت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں 61 کارروائیاں کیں، جن میں 12 واقعات میں فائرنگ کی گئی، صیہونی آباد کاروں کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، 13 مرتبہ یہودی کالونیوں کے مکینوں کا مقابلہ کیا اور ان کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے اور 5 مرتبہ پٹرول بموں سے حملہ کیا۔

ان کارروائیوں میں 17 صیہونی زخمی ہوئے۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اپنے شرمناک اور توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطین کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت و دہشت گردی کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے جبکہ بعض کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں نے خون کے بدلے خون کا اصول اپنا لیا، دانشور بین مناچم

غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائیاں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم اور عالم اسلام کے قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کے جواب میں فطری ردعمل شمار ہوتی ہیں اور حالیہ برسوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے صیہونیوں کا بھرپور اور ہر ممکن جواب دینے کی ٹھان لی ہے۔

دوسری جانب شیخ یوسف کے صاحبزادے اویس نے بتایا کہ ان کے والد نے اس سال جولائی کو رہا ہونا تھا۔ اس کے علاوہ قابض جیل انتظامیہ شیخ حسن کو اپنے پیاروں سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دیتے رہے ہیں۔ اویس کے مطابق شیخ حسن کو مختلف امراض میں مبتلا ہیں تاہم ان کے حوصلے بلند ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ یوسف کو 13 دسمبر 2021ء کو رام اللہ کے مغربی علاقہ بیتونیہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

قابض اسرائیلی عدالت نے 70 سالہ شیخ یوسف کو شعفات پناہ گزین کیمپ میں فادي أبو شخيدم شہید کے جنازہ میں تقریر میں لوگوں کو اکسانے کا الزام لگایا تھا۔

حماس رہنما اور فلسطینی پارلیمان کی ممبر شیخ یوسف اکیسویں مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ وہ 25 سال سے زیادہ عرصہ اسرائیلی جیلوں میں کاٹ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button