دنیا

اسرائیلی میڈیا نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل، ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی توانائی نہیں رکھتا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب کے میزائل 10 دنوں کے اندر ہی ختم ہو جائیں گے۔

صیہونی حکومت کے چینل-13 نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ حالیہ جنگ میں تل ابیب کے میزائل ڈپو خالی ہو گئے تھے، زور دیا کہ بنیامین نیتن یاہو میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی توانائی نہ کبھی تھی اور نہ ہی ہوگی۔

صیہونی چینل-13 نے باخبر افراد کے حوالے سے جنہیں اس نے ’’سفارتی ذرائع‘‘ قرار دیا ہے، خبر دی ہے کہ اسرائیل، ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

یہ رپورٹیں ایسے وقت میں شائع ہوئی ہیں کہ جب تل ابیب نے پہلے ایران پر فوجی حملے کے امکان پر زور دیا تھا اور اب میڈیا اس منظر نامے اور اس کے اہداف کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین پر روسی حملوں میں شدت آ گئی ہے، ولادیمیر زیلنسکی

المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے چینل- 13 کے خارجہ تعلقات کے تجزیہ نگار گیل تماری نے اس چینل کے اینکر کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ کیا اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے؟ کہا کہ ایک سینئر سفارتی ذریعہ جس سے ہم نے بات کی، اس نے ہمیں بتایا کہ نیتن یاہو کے دعووں کے بارے میں ہماری سمجھ یہ ہے کہ اسرائیل اب ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اس کے پاس کوئی موثر فوجی آپشن نہیں ہے۔

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اندرونی سلامتی کے وزیر بن گویر کے قتل کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جس نے اسرائیل کے اندرونی سلامتی کے وزیر بن گویر کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بقول اس کے، اس شخص نے دہشت گرد گروہوں سے تربیت حاصل کی ہے اور ان گروہوں نے اس شخص کو اس قتل کے منصوبے پر عمل کرنے کے لئے اسے رقم بھی فراہم کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button