یمن

امریکہ اور برطانیہ یمن میں انسانی امداد میں سب سے بڑی رکاوٹ، یمنی ترجمان القحوم

شیعیت نیوز: یمن کی قومی حکومت کے ترجمان علی القحوم نے امریکہ اور برطانیہ کو یمن میں انسانی امدادی کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

یمن کی قومی حکومت کے ترجمان علی القحوم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے اپنے مداخلت پسندانہ اقدامات کے ذریعے ملک میں انسانی امداد میں رکاوٹیں ڈال کر اپنے سامراجی چہرے کو ایک بار پھر عیاں کر دیا ہے۔

انہوں نے عوامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ اور یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے نگران اعلیٰ عبدالملک الحوثی کے حالیہ بیان اور انتباہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امن کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ انسانی معاملات کو فوقیت اور غیر ملکی افواج کو یمن سے باہر نکالا جائے۔

علی الحقوم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمن سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہمارے اقتدار اعلیٰ کا حق ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے عوام اس معاملے میں زیادہ تاخیر برداشت نہیں کریں گے اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی نئی سازش، داعشیوں کو شام سے عراق منتقل

دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیارے نے تیل سے مالا مال یمن کے صوبے مأرب میں ایک مکان پر حملہ کیا جس میں دو افراد مارے گئے۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق مأرب کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیارے نے حصون آل جلال کے علاقے میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے۔ مرنے والوں کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گ‏ئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ڈرون طیارہ کئی روز سے اس مکان کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔

تقریباً ایک ماہ قبل بھی امریکہ کے ڈرون طیارے نے صوبے مأرب پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کا سرغنہ حسان الخضرمی اپنے بھائی سمیت ہلاک ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مأرب پر امریکہ کا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button