عراق

امریکہ کی نئی سازش، داعشیوں کو شام سے عراق منتقل

شیعیت نیوز: شام کے الہول کیمپ سے داعش کے 150 خاندانوں کو عراق منتقل کیا جا رہا ہے۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے 150 کنبوں کو شام کے الہول کیمپ سے عراق کے شہر موصل کے الجدعه ۱ کیمپ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کے تازہ مظالم اور عالمی برادری کی خاموشی ناقابل برداشت، او آئی سی

عراقی پارلیمنٹ میں صوبۂ نینوا کے نمائندے شیروان البردانی نے شام سے عراق میں داعش کے خاندانوں کی مسلسل آمد اور اس کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مخالفت اور تحفظات کے باوجود، ایسا لگتا ہے کہ صوبۂ نینوا کے حکام، ملک بالخصوص موصل شہر کے باشندوں کی حفاظت کی پرواہ کیے بغیر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس صورت حال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔

الانبار اتحاد کے ایک رہنما الموحد عبدالله الجغیفی نے اس سے قبل شام کے الہول کیمپ سے بڑی تعداد میں داعش کے دہشت گردوں کی بیواؤں اور بیویوں کو موصل کے الجدعه کیمپ میں منتقل کرنے کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام عراق میں امن و امان کی صورت حال کو تہہ و بالا کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام اور عرب ممالک کے تعلقات میں حالیہ پیشرفت اسلامی یکجہتی کی جانب ایک مثبت قدم ہے

واضح رہے کہ الہول کیمپ شام اور عراق کی مشترکہ سرحدوں سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ دونوں ممالک میں داعش کے عناصر کا سب سے بڑا کیمپ ہے جو امریکہ سے منسلک سیرین ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button