وزیر بلدیات سندھ سید ناصرشاہ کاجےڈی سی کےزیرتعمیر دنیاکےسب سے بڑے مردہ خانے کا دورہ
شیعیت نیوز: وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے جے ڈی سی کی جانب سے تعمیر کردہ مفت 1 ہزار میتوں کی گنجائش رکھنے والے دنیا کے سب سے بڑے مردہ خانے کا دورہ کیا۔ مردہ خانے میں جے ڈی سی کی جانب سے بالکل مفت غسل کفن اور اندرون ملک لے کر جانے کے لئے کوفن بوکس فراہم کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے جے ڈی سی کی جانب سے نو تعمیر شدہ مردہ خانے کا دورہ کیا اور سماجی رہنما سربراہ جے ڈی سی ظفر عباس کو مبارک باد دی اوران کی خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز پاکستان میں عوامی شعور و بیداری کے نتیجے میں غلامی نامنظور کا نعرہ مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سماجی تنظیموں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے کیونکہ وہ بھی عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کام کسی سے ڈھکا چھپا ہوا نہیں ہے، سندھ حکومت خدمت پر یقین رکھتی ہے اور سندھ حکومت کے عوامی مفاد میں کام سب کے سامنے ہیں، ہم نے ہمیشہ عوامی مفاد کے کام کئے ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔







