عراق

سید الشہداء بریگیڈز عراق کی فلسطینیوں کے ہولناک قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت

شیعیت نیوز: عراقی اسلامی مزاحمتی گروہ سید الشہداء بریگیڈز نے ایک بیان میں نابلس میں فلسطینیوں کے ہولناک قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیت المقدس پر غاصب اسرائیلی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف دنیا کے آزادی پسند لوگوں کی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نابلس پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 9 اور زخمیوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

عراقی مزاحمتی گروہ سید الشہداء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں نابلس میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی صابر عوام کے خلاف ہونے والے وحشیانہ حملوں کی اطلاع پر نہایت ہی افسوس ہوا، جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

غاصب صہیونی حکومت کے اس ہولناک قتل عام نے ایک بار پھر اس منفور اور ناجائز حکومت کی استکباری سوچ اور گستاخانہ عمل کو واضح کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ یمنی قوم کے محاصرے کو قانونی اور رسمی شکل دینے سے باز رہے، پولیٹیکل کونسل

سید الشہداء بریگیڈز عراق کے بیان میں مزید آیا ہے کہ صہیونیوں کی ان ظالمانہ کارروائیوں نے عالمی سطح پر انسانی ذہنوں اور ضمیروں کو متاثر کیا ہے، لہذا اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کے آزادی پسند لوگ اس وحشی حکومت کو اپنی سرحد تک محدود کرنے کیلئے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کریں۔

اس مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی گروہ سید الشہداء، خداوند عزیز و قادر کی بارگاہ میں ان شہداء کے پاک خون کو عظیم قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر فلسطین کے اسلامی مزاحمتی گروہوں میں اپنے بھائیوں کے ساتھ، دشمن کے حملوں کے خلاف اور ان کو شکست سے دو چار کرنے کیلئے ڈٹ کر کھڑی ہے۔

سید الشہداء بریگیڈز عراق، فلسطینی شہداء کی ارواح پر خدا کی رحمت اور جنت، زخمیوں کیلئے جلد شفا اور صہیونیوں اور ان کے اتحادیوں پر لعنت کرتی ہے۔

خداوند مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کرنے والوں کی مدد فرمائے گا۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج گزشتہ دو روز سے مسلسل فلسطینی شہر نابلس پر حملہ کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button