سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کوئٹہ کے دوصوبائی حلقوں سے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار نامزد

26 فروری, 2023 07:48

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات نے سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کوآئندہ قومی انتخابات میں کوئٹہ کے دوصوبائی حلقوں سے ایم ڈبلیوایم کا امیدوار نامزدکردیاہے۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات نے پارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے مشاورت کے بعد آغا رضا کو علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے دونوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے امیدوار نامزد کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سیاسی پشت پناہ بن گئیں

آغا رضا کی نامزدگی کو پارٹی قیادت کی جانب سے سراہا گیا ہے اور ان کی سابقہ دور میں قومی ملی اور عوامی خدمات خصوصاً محدود مدت ِ اقتدار میں حلقے کے عوام،مسنگ پرسنز، کوئٹہ تفتان روٹ اور تفتان بارڈر پر زائرین کی سہولیات کیلئے کی جانےوالی ناقابل فراموش خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آغا سید محمد رضا 2013کے قومی انتخابات میں کوئٹہ کے حلقہ PB-27 سے ممبر منتخب ہوئے تھے اور اپنے دوراقتدار کے مختلف ادوار میں چار صوبائی وزارتوں کے قلمدان ان کی قابلیت کےسبب ان کے سپرد کیئے گئے تھے ۔

آغا رضا نے بلوچستان حکومت میں قانون، لائیواسٹاک، جنگلات اور پارلیمانی امور کی وزیر کی حیثیت سے اپنے فرائض باحسن وخوبی انجام دیئے تھے۔

10:50 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top