وفاقی وزیر مذہبی امور عبدالشکور کی جانب سے دہشت گردو گستاخِ اہل بیتؑ حق نواز جھنگوی کے مشن کی تکمیل کا نعرہ ، کیا ریاستی پالیسی ہے ؟؟
شیعیت نیوز: وفاقی وزیر مذہبی امور اور مولانا فضل الرحمان کے پارٹی کے رہنما مفتی عبدالشکور نے پاکستان اور اسلام کے دشمن، امام زمانہ عج کے گستاخ اور ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل ملعون حق نواز جھنگوی کے مشن کو آگے بڑھانے اور اس کی روح کو خوش کرنے کا اعلان کردیاہے۔ایک موجودہ وفاقی وزیر کی جانب سے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کے مشن کی تکمیل کا نعرہ کیا ریاست کا بیانیہ ہے ؟؟؟کیا خود ریاست پاکستان اس تحفظ بنو امیہ بل کے ذریعے ملک کے پہلے سے خراب حالات کو مزید خراب کرنا چاہتی ہے ؟؟؟ کیا اس بل کی آڑ میں موجودہ نااہل حکومت کی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ؟؟ یا موجودہ معاشی بحران میں کمی کیلئے سعودی عرب سے امداد کی لالچ میں آل سعود کے اجداد کی ناموس کے تحفظ کا بل منظور کروایا جارہا ہے ؟؟؟اس کا جواب وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب 22کروڑ محب وطن عوام کا قرض ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا گرفتاری دینے کااعلان عمران خان کا اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی عبدالشکور نے کالعدم جماعتوں کے سربراہوں کے ہمراہ نام نہادمتنازعہ تحفظ ناموس صحابہ بل (جو دراصل تحفظ بنو امیہ بل ہے) کوسینیٹ اور اسمبلی سے زبردستی پاس کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب جھنگوی کے مشن کو آگے بڑھانا ہوگا، جنگوی (ملعون )ایک چنگاری تھا اور اب ہم اس کے مشن کو آگے کے کر چلیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ آج جھنگوی (ملعون) کے روح قبر میں خوش ہوگی اور ہم ہر صورت اس بل کو پاس کروائیں گے۔یاد رہے کہ اس کانفرنس میں ملک واسلام دشمن اور ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے مرکزی دہشتگرد رہنما بھی موجود تھے جن کی موجودگی میں مفتی عبدالشکور نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ہمارا مشن بھی ایک ہے۔
کالعدم دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی ایماء پر جماعت اسلامی کے سینیٹر عبدالاکبر چترالی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے توہین صحابہ فوجداری ترمیمی بل 2021 کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور نےکہا کہ ایک وقت تھا اسمبلی میں صحابہ کرام کی بھیک مانگتے تھے۔جب صحابہ کا ذکر آتا ہے تو پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا ساتھیوں سمیت کل راولپنڈی سے خود گرفتاری دینے کا اعلان
انہوں نے مزیدکہا کہ جو صحابہ کے خلاف ہیں ان کو سامنے لاکر ان کے سامنے لاکر سینٹ سے بل پاس کروائیں گے۔ہماری اسمبلی چوں چوں کا مربع ہے۔ پاکستان ایک نظریاتی اسٹیٹ ہے اس کا بول بالا تب ہوگا جب اس میں تمام صحابہ کو بول بالا ہو گا۔یہ بل سینٹ سے بھی پاس ہو گا ،مولانا فضل الرحمان اپنی زبان سے دشمنوں کو راضی کر لیتے ہیں۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بھی ہمارا ہے تمام پارلیمنٹ اس بل کو متفقہ طور پر پاس کرائیں گے۔جب بل پاس ہوکر قانون بن جائے گا تو شہداء کی روح کو سکون مل جائے گا ۔
جو صحابہ کو نہیں مانتے وہ رسول صلیٰ اللہ کو نہیں مانتے۔مسلمانوں میں کوئی تفریق نہیں ہے ہم سب ایک ہیں۔جب تک یہ یہ بل پاس نہیں ہوگا آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔قرآن سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنےگا۔







