عراق

عراق کی مسیحی برادری کی سلامتی شہید سلیمانی کی بہادریوں کی مرہون منت ہے، رایان الکلدانی

شیعیت نیوز: بابلیوں کی تحریک کے سربراہ نے رایان الکلدانی ایرانی وزیر خارجہ سے ایک ملاقات میں جنرل قاسم سلیمانی کے منفرد اقدامات اور خدمات کی وضاحت کرتے کہا کہ عراق کی مسیحی برادری کی سلامتی اعلی ایرانی کمانڈر شہید سلیمانی کی بہادریوں کی مرہون ہے۔

بابلیوں کی تحریک کے سربراہ رایان الکلدانی اور خاتون عراقی وزیر برائے مہاجرت کے امور نے بغداد میں قائم ایرانی سفارتخانے میں حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے داعش کے خلاف جنگ میں سردار سلیمانی کی خصوصیتات کو عراق میں مذہبی اقلیت اور عیسائیت کے احترام اور ان پر خصوصی اہمیت کی وجہ قرار دے دیا۔

در این اثنا بابلیوں کی تحریک کے سربراہ نے جنرل سلیمانی کے منفرد اقدامات اور خدمات کی وضاحت کرتے کہا کہ عراق کی عیسوی برادری کی سلامتی اعلی ایرانی کمانڈر شہید سلیمانی کی بہادریوں کی مرہون منت ہے۔

نیز امیر عبداللہیان نے عراقی مسیحی برادری کی اس گرانقدر تعریف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی مسیحی برادری کو ملک کے معزز اور غیرت مند شہری قرار دیا اور ایران اور عراق کے عیسائیوں کے درمیان باہمی روابط پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ شہید مرتضی مطہری کی اہلیہ کا انتقال، رہبر معظم کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور عراقی صدر عبداللطیف رشید نے اپنی دو طرفہ ملاقات میں تہران بغداد تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جو اس وقت عراق کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج عراق کے صدر عبداللطیف رشید سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران امیر عبداللہیان نے ایران عراق دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان بات چیت کے موضوعات میں سرحدی سلامتی اور عراق کا ایران پر قرض سمیت دیگر امور بھی شامل تھے۔

عراقی صدر نے ایران اور عراق کے تعلقات کو جامع اور گہرے قرار دیا اور ایران کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کے عزم پر بھی زور دیا۔

عراق کے ایوان صدر کے میڈیا آفس نے کہا ہے کہ عبداللطیف رشید کو ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی جانب سے ایران کے دورے کی سرکاری دعوت موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button