دنیا

برطانیہ میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ

شیعیت نیوز: برطانیہ میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافے پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں نے آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی مدافع ایک تنظیم نے برطانیہ میں صنف نازک پر بڑھتے ہوئے حملے اور جنسی زیادتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت و عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خطرناک صورت حال کا تدارک کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

برطانوی میڈیا نے بھی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ فلیپس ولیم نامی ایک اڑتالیس سالہ شخص نے ایک نوجوان لڑکی کو اغوا اور اس کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر شہر کے بارے میں کھیت میں لے گیا اور اس کے ہاتھ باندھ کر اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پچھلے ہفتے برطانیہ کی لیبر پارٹی میں داخلہ امور کی وزارت کے کاموں پرنگرانی کرنے والے شعبے کے سربراہ ایوٹ کوپر نے ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم اور اسی طرح پولیس اور عدلیہ کی ناقص کارکردگی کی ایک ہولناک رپورٹ پیش کی ۔

لیبرپارٹی کے عہدیدار کوپر نے کہا کہ اس وقت روزانہ تین سو خواتین اور لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں سے دو سو واقعات کی رپورٹ ہوتی ہے اور صرف تین افراد کو ہی سزا مل پاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس اور حزب اللہ کے نام تل ابیب کا نیا پیغام، اسرائیل میں تشویش

دوسری جانب برطانیہ میں مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا۔ ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں طلبہ کی بڑی تعداد کے پاس فیس کی رقم جمع کرانا تو دور بڑی تعداد کا کلاسز لینے کے لیے آنا جانا مشکل ہو گیا ہے۔

سروے میں بتایا گیا کہ طلبہ کلاسوں سے غیر حاضر ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں اور طلبہ کی ایک غیر معمولی تعداد داخلہ ملنے کے بعد کلاسیں نہیں لے سکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں 5.9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ لندن کے ہر گھر کا کونسل ٹیکس بھی 9.7 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لندن میں بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button