علامہ راجہ ناصرعباس کی ترک سفیر سےملاقات، ترکی میں قیامت خیززلزلے پر اظہار افسوس اور تعزیت

22 فروری, 2023 14:15

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نےوفد کے ہمراہ ترکی کے سفارتخانے کا دورہ کیا، ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے آپ کا استقبال کیا اور ملاقات کی جس میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے ترکی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے قائدین کا سید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس

ملاقات کے دوران چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دو اہم برادر اسلامی ملک ہیں جن کی عوام مذہبی ودینی حوالوں سے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ان دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان ثقافتی و تہذیبی مماثلتیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جنہیں دونوں اقوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کے مقابل حکمت عملی تیارکرلی

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہا کہ ترک عوام کا عزم و استقامت دیدنی ہے،ترک عوام نے دنیا میں اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام حاصل کیا، ترک عوام اپنی دلیر قیادت کی بدولت مشکل کی اس گھڑی پر باطریق احسن قابو پا لیں گے۔

اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے تعزیتی کتاب پر ترکی کے بہادر عوام کے نام تعزیتی کلمات بھی درج کئے ۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی، صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم ، مرکزی معاون سیکریٹری امور خارجہ علامہ ضیغم عباس و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔

4:34 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top