شیعہ علماءکونسل کے قائدین کا سید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس

22 فروری, 2023 12:26

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی اور نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں جناب ثاقب اکبر نقوی کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

علامہ شبیر میثمی نے کہاکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل جناب ثاقب اکبر نقوی کے انتقال پُر ملال پر مرحوم کے تمام اعزہ و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائےاور ودیگر تمام پس ماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عنایت فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کے مقابل حکمت عملی تیارکرلی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل جناب ثاقب اکبر نقوی کی رحلت پر ان کے خانوادےسے اظہار تعزیت اور خدا کی بارگاہ میں مغفرت کی دعا کی ہے۔

6:28 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top