اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کے مقابل حکمت عملی تیارکرلی

آئین پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں کوئی ایسی شق نہیں جس کے تحت جرم کے بغیر کسی کو جیل بھیجا جا سکے۔

شیعیت نیوز:پاکستان تحریک انصاف کی ’’جیل بھرو تحریک‘‘ کے حوالے سے پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق قانون شکنی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مال روڈ، سول سیکرٹریٹ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، چار یا چار سے زائد افراد ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے، اس لئے اگر تحریک انصاف کے کارکن جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے کیلئے جمع ہوں گے تو ان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے نوجوان کیلئے ہزار مربع میٹرزرعی زمین کا انعام

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج ہوں گے، جبکہ سڑک بلاک کرنے کی صورت میں دفعہ 290، دفعہ 291 کے تحت مقدمات درج کیے جا سکتے ہیں۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنے اور نعرے بازی پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔ دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر کسی جرم کے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ قانونی ماہرین کے مطابق آئین کے آرٹیکل دس ون کے تحت کسی شخص کو جرم کئے بغیر گرفتار نہیں کیا جا سکتا، آئین پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں کوئی ایسی شق نہیں جس کے تحت جرم کے بغیر کسی کو جیل بھیجا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button