دنیا

امریکی سفیر لین ٹریسی روسی وزارت خارجہ میں طلب، یونان میں امریکہ مخالف احتجاج

شیعیت نیوز: روس نے یوکرین تنازعہ کے حوالے سے امریکہ کے جارحانہ رویے پر امریکی سفیر لین ٹریسی کو طلب کرلیا ہے۔ دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ کے دورہ یونان کے خلاف احتجاج کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر لین ٹریسی کو یوکرین روس جنگ میں بڑھتی ہوئی مداخلت پر طلب کر لیا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو کے ساتھ تمام شعبوں میں محاذ آرائی بڑھانے کے لیے امریکہ کا موجودہ جارحانہ انداز نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے نورڈ اسٹریم پائپ لائن میں دھماکے کی بھی وضاحت طلب کی۔

اس سے قبل وزارت کے ایک بیان کے مطابق روس نے امریکی سفیر کو بھیجے گئے خط میں کہا تھا کہ یوکرین کی فوج کو ہتھیاروں کے لیے اُکسانا اور روسی سرزمین پر حملے کرنے کے لیے انٹیلی جنس کی منتقلی امریکہ کے دعووں کی عدم مطابقت اور جھوٹ کو ثابت کرتی ہے، حالانکہ امریکہ تنازعہ کا فریق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکام کے طوباس میں فلسطینیوں کو مکانات مسماری کے نوٹس

واضح رہے کہ منگل کے روز روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے آخری معاہدے ’’ اسٹارٹ ‘‘ سے الگ ہونے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

دوسری جانب یونانی عوام نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ یونان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن یونان کے شہر ایتھنز پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق، لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایتھنز شہر کے وسط میں موجود امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوگئی اور امریکی وزیر خارجہ کے دورہ یونان کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے سامنے ’’ گو امریکہ ، گو نیٹو ‘‘ کے نعرے لگائے۔ انھوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرلکھا تھا ’امریکہ اور نیٹو کی جانب سے شامی عوام کو پہنچنے والے نقصان کو بند کرو، یونان کو امریکہ کے خطرناک منصوبوں سے دستبردار ہونا چاہیے، یونان میں غیر ملکی فوجی اڈے بند کرو‘۔ مظاہرین نے علاقائی تناؤ کو بڑھانے والے امریکہ اور نیٹو کے متعدد اقدامات کی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button