مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاف اہالیاں القدس کا اعلان سول نافرمانی

شیعیت نیوز: اسرائیل کی نسل پرستانہ کارروائیوں اور بڑی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اہالیاں القدس اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے سول نافرمانی کا اعلان کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی نوجوانوں نے صبح سویرے شعفاط پناہ گزین کیمپ کی مرکزی سڑک کو کنٹینر کھڑے کر کے بند کر دیا۔ انہوں نے ٹائر جلا کر قابض اسرائیلی حکومت کے خلاف سول نافرمانی تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اہالیاں القدس نے ال رام، عیساویہ اور عناتا کی مرکزی راستے بند کر دیئے۔ شعفاط کیمپ سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات اور نوجوانوں کے گروپس نے کیمپ اور عناتا ٹاؤن میں سول نافرمانی مہم کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جہاد کے ترجمان کی امریکی منصوبوں پر اتھارٹی کا ردعمل پر تنقید

شعفاط پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہماری سول نافرمانی تحریک یروشلم میں بسنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ اور انتہا پسند جرائم، بالخصوص تادیبی اقدامات، بدسلوکی، تشدد، سلوک اور شعفاط کیمپ چیک پوسٹوں پر روا رکھے جانے والے توہین آمیز ظالمانہ کا جواب ہے۔‘‘

نیز بیان میں عناتا ٹاؤن میں سول نافرمانی مظاہرے کا اعلان بھی کیا گیا۔ بیان میں فلسطینی لیبر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ 1948 کے مقبوضہ فلسطین والے علاقے میں کام پر نہ جائیں اور قابض حکام کے ساتھ تمام سرکاری معاملات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

بیان میں شعفاط پناہ گزین کیمپ اور عناتا ٹاؤن کے داخلی راستے بند کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سے قابض اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی جانب سے شعفاط پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستوں پر القدس کے شہریوں کی بےعزتی، تشدد اور غیر قانونی حراست کے واقعات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button