دنیا

چین نے روس کی مدد کی تو واشنگٹن کے ساتھ تعلقات پر سنجیدہ اثرات مرتب ہوں گے، امریکہ

شیعیت نیوز: امریکی وزیر خارجہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ فوجی تعاون کی صورت میں واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات پر سنجیدہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ چین روس کو ان کے بقول تباہ کن ہتھیار فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ ترمیمی بل تمام اسلامی مکاتب فکر کے خلاف ہے اور اس کی اگر بحث چھڑ گئی تو ایک اور نیا پنڈورا بکس کھل جائے، شبیر حسن میثمی

انہوں نے اس دعوے پر واشنگٹن کی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ایک اعلی عہدے دار سے ملاقات اور گفتگو کے دوران بتا دیا گیا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کی صورت میں چین اور امریکہ کے تعلقات پر سنجیدہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے انچارج وانگ یی سے میونخ کانفرنس کے دوران ملاقات کی تھی ۔ یہ ملاقات ہفتے کے روز ایک نامعلوم مقام پر انجام پائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن انتظامیہ کو جوہری معاہدے سے باہر بھی ایران کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے طریقے نکالنے کی کوشش کرنی ہوگی، امریکی تجزیہ کار

ادھر وانگ یی نے اس دوران آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزنڈر شالنبرگ سے ملاقات کی اور کہا کہ بیجنگ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری رہنے کا مخالف ہے اور دونوں فریقوں سے جنگ بندی پر اتفاق حاصل کرنے کی درخواست کرتا ہے۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین قیام امن کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ کشیدگیاں کم کرنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button