دنیا

ادیس ابابا: اسرائیلی نمائندے کو شرکت کیلئے دعوت نامہ جاری نہیں کیا گیا تھا

شیعیت نیوز: ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس سے صیہونی وفد کے نکالنے کے بعد اس یونین کے کمیشن نے اس حکومت کے نمائندے کو اجلاس میں شرکت دینے کی کسی بھی دعوت کو مسترد کر دیا۔

المیادین نیوز چینل کے مطابق افریقی یونین کے کمیشن کے سربراہ کے ترجمان ایبا کالوندو نے کارکنوں اور صحافیوں کی ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ افریقی یونین نے ادیس ابابا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے اسرائیلی نمائندے کے لیے کوئی دعوت یا اجازت نامہ جاری نہیں کیا تھا۔

ادیس ابابا میں افریقی یونین کے 36 ویں سربراہی اجلاس کے انعقاد سے پہلے کچھ ممالک نے صیہونی حکومت کی بطور مبصر رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کانفرنس کے ادیس ابابا میں ہونے والے افتتاحی اجلاس سے باہر نکالا گیا ۔

الجزائر اور جنوبی افریقہ نے اجلاس میں اسرائیلی وفد کی شرکت کی مخالفت کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے کئی دہائیوں کی سفارتی کوششوں کے بعد کوشش کی تھی کہ افریقی یونین کے اجلاس میں شرکت کرے تاہم اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں نے اہالیان القدس کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا، عکرمہ صبری

دوسری جانب حماس نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے سربراہی اجلاس کے ہال سے اسرائیلی وزارت خارجہ میں افریقی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان کی بے دخلی کا خیر مقدم کیا۔

حماس کے ترجمان جہاد طہٰ نے ہفتے کوایک پریس بیان میں تحریک کی ان تمام کوششوں کو سراہا جو اسرائیلی ریاست کو اس افریقی سربراہی اجلاس میں شرکت سے روکنے میں کامیاب ہوئیں۔

طحہ نے فلسطینی کاز کی حمایت اور صہیونی قابض ریاست کو ختم کرنے اور یروشلم کو دارالحکومت بنانے پرمشتمل ایک آزاد، مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیےفلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں افریقی یونین کے موقف کو سراہا۔

انہوں نے تمام برادر اور دوست افریقی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان وعدوں کی پاسداری کریں اور نسل پرست اسرائیلی ریاست اور اس کی فاشسٹ حکومت کو تنہا کرنے اور اسے اس یونین سے نکالنے کے لیے کام کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button