مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں نے اہالیان القدس کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا، عکرمہ صبری

شیعیت نیوز: مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس کے لوگوں اور قابض ریاست کے مظالم  پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہالیان القدس نے شہر کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا ہے۔

انہوں نے اہالیان القدس کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں نے پوری ثابت قدمی کے ساتھ ہردور میں غاصب صیہونی ریاست کا ہمت اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ آج بھی القدس کےباشندے عزم و استقلال کے ساتھ دشمن کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

عکرمہ "صبری” نے "فلسطینی انفارمیشن سینٹر” کو دیے پریس بیان میں کہا کہ یروشلم شہر کے لوگ اب بھی اپنےعہد پر قائم ہیں اور انہوں نے دنیا کو اپنی اصلیت اور ثابت قدمی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینیوں نے اپنی سرزمین اور اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسراء و معراج کے مقام کے ساتھ گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطینی باشندوں کے حوصلے پست کرنے کا خواب دیکھنے والے بری طرح ناکام رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس کے دفاع کی جنگ میں پوری قوم اہالیان القدس کا ساتھ دے، حماس

کل اتوارکو مقبوضہ بیت المقدس کے محلوں اور قصبوں میں یروشلم کے خلاف اسرائیلی قابض ریاست کے جرائم اور خلاف ورزیوں کو مسترد کرتے ہوئے سول نافرمانی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔

نوجوانوں نے ٹائر جلا کر شعفاط ، جبل مکبر، العیساویہ اور عناتا میں سول نافرمانی کی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنے کے ہر ہتھکنڈے کو استعمال کر رہی ہے۔

انتہا پسند صیہونی وزیربن گویر نے گذشتہ ہفتے صیہونی جیلروں سے کہا تھا کہ جیلوں میں قید فلسطینیوں کو نہانے کے لئے صرف دو منٹ کا وقت دیا جانا چاہئے اور جیلوں میں صرف ایک گھنٹے کے لئے پانی فراہم کیا جائے۔

اہم بات تو یہ ہے کہ پانی بند کرنے کا اقدام صرف جیل خانوں تک کے لئے نہیں بلکہ فلسطینی علاقوں کے لئے بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button