مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس کے دفاع کی جنگ میں پوری قوم اہالیان القدس کا ساتھ دے، حماس

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے صیہونی قابض ریاست کے خلاف جنگ میں مقبوضہ بیت المقدس کے قوم اہالیان کی حمایت اور ان کے ساتھ متحد ہونے پر زور دیا ہے۔

مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کل اتوار کو ایک پریس بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے جاری رہنے کے بارے میں نام نہاد صیہونی وزیر قومی سلامتی کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ فسطائی حکومت صورت حال کو مزید خراب کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ دشمن تمام جارحانہ پروگرام اور اپنی نسل پرستانہ پالیسیاں نافذ کرررہی ہے اور  القدس کے حوالے سے تمام بین الاقوامی قوانین کو کھلم کھلا نظر انداز کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتفاضہ کچلنے کے لیے امریکی ثالثی میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل میں معاہدہ

انہوں نے مزاحمت کو تیز کرنے، یروشلم کے عوام کی حمایت اور صیہونی دہشت گرد حکومت کے خلاف جنگ میں القدس کے قوم اہالیان کے ساتھ متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کےقومی سلامتی کے وزیر اور انتہا پسند لیڈر’’بن گویر‘‘ نے اتوار کی صبح ایک پریس بیان میں مقبوضہ شہر بیت المقدس کے متعدد علاقوں میں سول نافرمانی کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے اسرائیلی پولیس کو مشرقی یروشلم میں سکیورٹی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنےوالوں کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے اور ان کی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی‘‘۔

اتوارکو مقبوضہ بیت المقدس کے محلوں اور قصبوں میں صیہونی قابض ریاست کے جرائم اور بیت المقدس کی خلاف ورزیوں کو مسترد کرتے ہوئے سول نافرمانی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوا ہے۔ فلسطین کی بڑی جماعتوں نے القدس میں سول نافرمانی کی تحریک کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button