مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی عام نافرمانی کا اعلان

شیعیت نیوز: فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس غاصب حکومت کے خلاف عام نافرمانی کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع شعفاط کیمپ میں فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں اور فلسطینی نوجوانوں کی تحریک نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس غاصب حکومت کے خلاف عام نافرمانی کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور تمام فلسطینی علاقوں میں نافرمانی کا اعلان غاصب صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ اور نسل پرست صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور سرکوبی و شکنجے اور ایذارسانی نیز ظلم و فلسطینیوں کی تحقیر کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔

فلسطینیوں نے محنت کش طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں کام کاج پر جانے سے گریز کریں اور صیہونی حکومت کے قوانین پرعمل نہ کریں اور کسی بھی طرح کا بل ادا کرنے اور اسی طرح ٹیکس وغیرہ دینے سے بھی گریز کریں۔

فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے اسی طرح شعفاط کیمپ کی طرف جانے والے راستے بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

غاصب صیہونی، اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن مختلف فلسطینی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں کئی فلسطینی شہید و زخمی ہو جاتے ہیں اور یا ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دمشق پر اسرائیلی میزائل حملہ ، 15 شہری شہید

فلسطینی علاقوں پرغاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مختلف گروہوں نے تاکید کی ہے کہ تحریک مزاحمت کی جانب سے صیہونی حکومت کی جارحیت کا براہ راست جواب دیا جائے گا اور جوابی اقدام کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینیوں کی جانب سے عام نافرمانی کا اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے بڑھتا ہوا تشدد نہ صرف یہ کہ فلسطینیوں کے خوف و ہراس کا باعث نہیں بنا بلکہ فلسطینیوں کا عزم مزید پختہ اور مستحکم ہونے کا موجب بھی بنا ہے۔

گذشتہ دو ماہ کے دوران فلسطینیوں پر ہر قسم کا دباؤ بڑھایا گیا ہے اور صیہونی حکومت کی اندرونی سلامتی کے وزیر بن گویر کی جانب سے آئے دن فلسطینیوں کے خلاف سخت ترین اقدامات عمل میں لائے جانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی نافرمانی اور صیہونیوں کے غیر انسانی اقدامات کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی استقامت کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے۔

فلسطین کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں تحریک مزاحمت کی جانب سے دو سو اٹھارہ کارروائیاں انجام پائی ہیں جن میں چار صیہونی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

چنانچہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کے باوجود فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی استقامت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ آئندہ دنوں میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مزید تیز ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button