مشرق وسطی

دمشق پر اسرائیلی میزائل حملہ ، 15 شہری شہید

شیعیت نیوز: شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 15 شہری شہید ہو گئے۔ اسرائیلی میزائل حملے میں دمشق میں واقع ایک عمارت بھی تباہ ہو گئی۔

اسرائیلی حملے میں ایرانی کلچر سینٹر کے قریب رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے دوران 15 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے دمشق میں بعض اہداف کو نشانہ بنائے جانے کے بعد شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے اس جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دمشق کی فضا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اس نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شام کے اینٹی ایرکرافٹ سسٹم نے دمشق کی فضا میں دشمن کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر مغرب کی خاموشی شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

شام کی وزارتِ دفاع کے مطابق اسرائیل کے اس فضائی حملے میں دمشق اور اس کے آس پاس کے کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پریس ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق کے کفرسوسہ علاقے پر میزائل داغا ہے۔

صیہونی حکومت کے اخبار یدیعووت احارانوت نے دمشق کے جنوب میں واقع کفرسوسہ علاقے میں صیہونی حکومت کی جانب سے ایک عمارت کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس حملے میں آٹھ سے نو افراد مارے گئے ہیں۔

دمشق پولیس ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے سانا نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ کفرسوسہ علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں کئی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دمشق پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے کے ساتھ ہی ان طیاروں نے شام کے صوبے سویدا میں شہر شہبا میں شامی فوج کے تل المسیح کے ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دمشق پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

شام کے شہری ہوابازی کے وزیر نے کہا ہے کہ دمشق کا بین الاقوامی ائیرپورٹ اس حملے سے بچا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button