اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ سے خودکش بمبار خاتون گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خاتون کوئٹہ میں کسی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتی تھی، خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، پیدل چلنے والی خاتون کی خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے تلاش لی گئی۔

شیعیت نیوز: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے کوئٹہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیڈیز پارک بلاک 4 سے خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خاتون سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی گئی، خفیہ معلومات کی روشنی میں 17 اور 18 فروری کی درمیانی رات آپریشن کیا گیا، خاتون مہبل زوجہ بیباگر کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی نواز کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ عالمی ترانہ سلام فرماندہ اور شہید قاسم سلیمانی کے نام سے خوفزدہ

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خاتون کوئٹہ میں کسی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتی تھی، خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، پیدل چلنے والی خاتون کی خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے تلاش لی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی پر خودکش جیکٹ برآمد ہوئی جس کا وزن 4 سے 5 کلو گرام تھا، نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button