مقبوضہ فلسطین

جلبوع جیل میں قیدیوں کی بارکس پر اسرائیلی فورسز کے چھاپے

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورس کے خصوصی دستوں نے جلبوع جیل میں قیدیوں کے مختلف بارکس پر حملہ کر کے وہاں قید فلسطینی اسیران سے بدسلوکی کا ارتکاب کیا۔

اسیران کے میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فورسز کے بدنام زمانہ سکیورٹی یونٹس نے جلبوع جیل کے سیکشن ون پر دھاوا بولا۔ بارکس کے اندر چیزیں تلپٹ کر دیں اور قیدیوں سے مار پیٹ کی۔

حال ہی میں اسرائیل جیل انتظامیہ نے صہیونی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی اسیران پر نت نئی پابندیاں عائد کرنا شروع کر دیں۔ قیدیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے والے اقدامات اور پابندیاں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند صہیونی وزیر ایتمار بن گویر کے ایماء پر لگائی گئی ہیں۔

گذشتہ دنوں اسرائیلی جیل انتظامیہ کے مظالم کے خلاف فلسطینی اسیران نے جیلروں کے احکامات کی حکم عدولی سے متعلق مہم کا آغاز کیا جس سے زچ ہو کر اسرائیلی جیل انتظامیہ نے مختلف قید خانوں میں نئی سزائیں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پابندیاں صرف عوام کو نقصان پہنچاتی ہیں، شام سے پابندیاں ختم کی جائیں، مقتدیٰ الصدر

دوسری جانب مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں پناہ گزینوں کے لئے قائم شعفاط کیمپ میں اسرائیلی محاصرے، اجتماعی سزا اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف مقامی رہائشیوں نے جمعرات کے روز ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

حالیہ چند مہینوں سے اسرائیلی پولیس نے شعفات چیک پوائنٹ کو بار بار بند کر کے کیمپ کے باسیوں کی نقل وحرکت پر قدغن لگانا شروع کر رکھی ہے۔ نقل وحرکت پر یہ پابندیاں خصوصاً صبح کے اوقات میں لگائی جاتی ہیں جب ملازمین اپنے کاموں اور طلبہ کو سکول جانا ہوتا ہے۔

شفعات چیک پوائنٹ پر گذشتہ سوموار کی شام سے اسرائیلی پولیس افسر القدس کے باسیوں سے توہین آمیز سلوک اور وحشیانہ سلوک کرتے ہوئے بڑی تعداد میں انہیں چوکی پر تادیر روکے رکھتے ہیں۔

دریں اثنا اسرائیلی حکام نے مشرقی یروشیلم اور بالخصوص العیساویہ ڈسٹرکٹ میں مکانات گرانے کے نئے حکم نامہ جاری کیے ہیں۔ یہ حکم نامہ فلسطینیوں کی ملکیتی جائیدادیں منہدم کرنے کے شروع کی گئی اسرائیل کی جنونی مسماری مہم کا حصہ ہیں۔

قابض اسرائیلی اتھارٹی نے مقدس شہر کے مختلف علاقوں، بالخصوص شعفات قصبے میںِ، نو کمرشل ایریاز اور سہولیات کو گرانے کی کارروائیاں کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button