اہم ترین خبریںپاکستان

امامیہ پری بورڈ امتحانات طلبہ و طالبات کیلئے اپنے محاسبہ کا بہترین ذریعہ ہے، آئی ایس او

ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے تعلیم سیکریٹری علی باقر عابدی نے المصطفی ہاوس میں منعقدہ بورڈ کے اجلاس میں کیا۔

شیعیت نیوز: امامیہ ایجویشن بورڈ کی جانب سے منعقدہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے پری بورڈ امتحانات کے رجسٹریشن فارم 22 فروری تک حاصل و جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ امتحانات کا آغاز 1 مارچ سے ہوگا اور نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا، طلبہ و طالبات کی سہولت کے لئے شہر کے تمام اضلاع میں 15 سے زائد مقامات پر رجسٹریشن مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ آن لائن رجسٹریشن کا سلسلہ بھی ساتھ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے تعلیم سیکریٹری علی باقر عابدی نے المصطفی ہاوس میں منعقدہ بورڈ کے اجلاس میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینی و قائداعظم اسلامی روح کے مطابق جمہوریت چاہتے تھے، مقررین

پری بورڈ امتحانات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں 22 سے زائد پری بورڈ امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طلبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لیں سکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او کراچی ڈویژن گذشتہ 30 سالوں سے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے امتحانات سے قبل پری بورڈ امتحانات کا انعقاد نہایت ہی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے، پری بورڈ امتحانات طلبہ و طالبات کے لئے ہمیشہ مفید اور اپنے محاسبہ کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئے، پری بورڈ امتحانات میں شہر بھر سے ہر سال طلبہ و طالبات ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button