یمن

سعودی اتحاد کی یمن پر ایک دن میں بہتّر بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بہتّر بار یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مشترکہ کمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی اور جاسوسی طیاروں اور ڈرون جہازوں نے صوبہ الحدیدہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے بعد سعودی توپ خانوں نے حیس، جبلیہ اور مقبنہ شہروں کو نشانہ بنایا۔ اور ان علاقوں پر تین بار پر ڈرون حملے بھی کئے گئے۔

اکتوبر میں اختتام پذیر ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ریاض اور اس کے اتحادیوں نے یمن میں نہ جنگ نہ امن کی صورتحال برقرار رکھی ہوئی ہے جس کی آڑ میں یمنی عوام کا محاصرہ بھی جاری ہے اور ان پر حملوں کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ جولان سے صیہونی غاصبوں کا قبضہ ختم ہوگا، شامی وزارت خارجہ

یمن کے وزیراعظم کے مشیر جنرل جلال الرویشان نے مذکورہ صورت حال کو ناقابل قبول اور یمن کے لئے ایک سنجیدہ خطرہ قرار دیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط بھی اعلان کرچکے ہیں کہ نہ جنگ نہ امن کی کیفیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ میں یمن پر فوجی جارحیت کا آغاز اس ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی شروع کی تھی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک کئی ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سات سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں ہزاروں لوگوں کو موت کی نیند سلانے اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے باوجود جارح سعودی اتحاد اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button