پاکستان کی اہم خبریں

یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، پاکستانی دفتر خارجہ

شیعیت نیوز: پاکستانی دفتر خارجہ نے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اسرائیلی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

منگل کو پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پاکستان مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی میں نو بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اسرائیل کے حالیہ فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ قراردوں کی واضح اور کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس سے فلسطینی عوام کے حقوق کی مزید خلاف ورزی ہوتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس کی وفد کے ہمراہ شامی سفیر سے ملاقات ، زلزلہ جیسے قومی سانحے پر افسوس اور یکجہتی کا اظہار

پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’غیر قانونی اور غیر منصفانہ اسرائیلی اقدام کشیدہ صورت حال کو مزید بگاڑ دے گا اور خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچائے گا۔‘

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کو ایسے حالات پیدا کرنے سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی ہوں گی جو دو ریاستی حل میں رکاوٹ بنیں۔‘

پاکستانی دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ’پاکستان فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور مشرقی بیت المقدس کے ساتھ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر آزاد ریاست فلسطین کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں : انقلاب اسلامی نے 44 سالوں میں دنیا کی تمام اسلام دشمن قوتوں کے مقابلے میں اسلام کے پرچم کو سربلندرکھا، ناصر عباس شیرازی

پاکستان سے قبل امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اقدامات پر تنقید کر چکے ہیں۔

اتوار کو اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی نو بستیوں کو قانونی حیثیت دینے اور مزید دس ہزار یونٹس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button