مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی فورسز کا صیہونیوں پر جوابی حملہ

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں صیہونیوں پر ایک اور حملے کی خبر ہے۔ دوسری طرف جنین بٹالین کے ڈرون طیارے کی پرواز سے اسرائیلی فوجیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

فلسطین اور خاص طور پر مغربی کنارے میں حالات ان دنوں بہت کشیدہ ہو گئے ہیں اور فلسطینی مزاحمتی فورسز ہر ممکن طریقے سے غاصب صیہونیوں پر حملے کرکے ان کے جرائم کا جواب دے رہی ہیں۔

اس سے پہلے صیہونیوں کو صرف غزہ میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب مغربی کنارے بھی صیہونیوں کے کئے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہ کتیبہ جنین نے صیہونیوں کے علاقے حومش میں صیہونیوں پر دھاوا بولا۔ یہ مزاحمتی گروہ جہاد اسلامی کے ملٹری ونگ کا حصہ ہے۔

صیہونی اخبار حدشوت یسراییل گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 11 صیہونیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرین حادثے کا سعودی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، دیت کی ادائیگی فیصلے میں شامل نہیں

دوسری جانب جنین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے اوپر جنین بٹالین کے ڈرون طیارے کی پرواز سے صیہونی فوجیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے بعد جنین بٹالین کی جانب سے ایک ڈرون طیارے نے پرواز کی اور وہاں موجود اسرائیلی فوجیوں کی تصاویر بنائیں جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں پر خوف طاری ہو گیا۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل کان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈرون طیارے سے اسرائیلی فوجیوں کی تصاویر کا بنایا جانا ایک خطرناک اقدام ہے جو صیہونی حکومت کے لئے باعث تشویش بھی ہے۔

اس ٹی وی چینل نے ایک اعلی صیہونی سیکورٹی عہدیدار کے حوالے سے خبردی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی کے مقام اور بعض مواقع پر ان کی پسپائی کے پیش نظر ڈرون طیارے سے لی جانے والی اس قسم کی تصاویر اسرائیلی فوجیوں کے لئے خطرے کا باعث ہیں اور اس سے اسرائیلی فوجیوں کو ٹارگٹ کرنا آ‎سان ہوتا نظر آرہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنین کیمپ کی فضا میں ڈرون طیارے کی موجودگی اور اس طیارے کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کی شناخت اور تصاویر کا بنایا جانا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ جنین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کی کسی بھی طرح کی نقل و حرکت پر پوری نظر رکھی جا رہی ہے۔

صیہونی حکام نے بھی اعتراف کیا ہے کہ جنین بٹالین کی جانب سے بہت منظم طریقے سے کام کیا جا رہا ہے اور ڈرون طیارے کی پرواز کا مقصد اسرائیلی فوجیوں پر نظر رکھنا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے بھی ایک ڈرون طیارے نے جنین کی فضا میں پرواز کی جسے فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کے جوانوں نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button