امریکہ نے ایک سال میں 10 سے زائد بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، چین
شیعیت نیوز: چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشہ ایک برس کے دوران 10 سے زائد غبارے بھیج کر ان کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشہ ایک برس کے دوران 10 سے زائد غبارے بھیج کر ان کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔
اس بات کا انکشاف چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بیجنگ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ چین نے اپنی فضائی حدود میں اس طرح کی دراندازی کا کیا جواب دیا تو ترجمان نے جواب دیا کہ ہمارا ردعمل ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ تھا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غباروں سے متعلق مزید وضاحت نہیں دی کہ یہ کس نوعیت تھے اور کن مقاصد کے لیے بھیجے گئے تھے اور کیا چین نے سفارتی سطح پر اس پر آواز اُٹھائی تھی۔
تاحال امریکہ کی جانب سے چین کے اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس، جرمنی، انگلینڈ، اٹلی اور امریکی محکمہ خارجہ کی نیتن یاہو کی بستیوں کی مخالفت
دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں صحافیوں کو صدر رئیسی کے دورہ چین کے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔
وین بن نے کہا کہ یہ دورہ صدر رئیسی کا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران صدر شی جن پنگ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر منصوبہ بندی اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے صدر رئیسی کے ساتھ بات چیت کریں گے اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم لی کی چیانگ اور چیئرمین لی ژانشو بھی بالترتیب صدر رئیسی سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور ایران روایتی دوست ہیں۔ تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینا دونوں فریقوں کی طرف سے کیا گیا اسٹریٹجک انتخاب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی اور صدر رئیسی کی رہنمائی میں چین ایران تعلقات نے مضبوط سیاسی باہمی اعتماد، مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں مسلسل پیش رفت کے ساتھ مضبوط ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفاد کے دفاع میں بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں مضبوط رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھی ہے۔
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین اس دورے کو چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید پیش رفت کرنے کے موقع کے طور پر لینے کے لیے ایران کے ساتھ کام کرنے اور مغربی ایشیائی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو بڑھانے اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔







